ملک کے ارباب اقتدار و اختیار برس ہا برس سے بہاولپور کے غریب ناتواں لوگوں کو وجود کے شریانوں سے لہو نچوڑ رہے ہیں

بہاولپور: متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنما قاری مونس بلوچ نے کہا ہے کہ ملک کے ارباب اقتدار و اختیار برس ہا برس سے بہاولپور کے غریب ناتواں لوگوں کو وجود کے شریانوں سے لہو نچوڑ رہے ہیں۔حزب اقتدار و اختلاف دونوں کی پالیسی سازوں نے ایسے معاشی اقتصادی زرعی منصوبے وضع کیے جن کے نتیجے میں %90 عوام غریب سے غریب تر اور %10 امیر سے امیر تر خانوں میں چلے گئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے محلہ میر سراج الدین کے رہائشی شاکر طارق عاشق اور صادق کے بڑے بھائی فیض محمد کی وفات کے بعد ایصال ثواب کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا مرحوم کے بھائیوں اور خاندان کے دیگرافراد سے اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کے لئے بخشش کے لئے دعا کی۔قاری مونس بلوچ نے اس سے قبل عون بخاری کی اہلیہ کی وفات پر تعزیت کرتے ہوئے سید نزیر حسین شاہ سید گل شاہ،سید آصف شاہ شہزاد شاہ کاشف شاہ عابد شاہ اور دیگر سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللّٰه تعالیٰ مرحومہ کو کرب و بلا کے شہیدوں کی صف میں شامل فرمائے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں دےگا

بہاولپور: صوبہ تحریک کے شہیدوں کا لہو سیاسی قزاقوں کو چھپنے نہیں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow