عمران خان کون ہوتا ہے آرمی چیف کے معاملے میں مشورے دینے والا، وزیر دفاع

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ یہ کہاں کی روایت ہے کہ سیاست دان مذاکرات کرکے آرمی چیف لگائیں، عمران خان کون ہوتا ہے آرمی چیف کے معاملے میں مشورے دینے والااسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا قافلہ 10 سے 12 ہزار سے شروع ہوا، مریدکے میں عمران خان کے قافلے میں ڈھائی ہزار لوگ تھے، اب اسلام آباد پہنچتے پہنچتے کیا حال ہوگا اندازہ کرلیں، تمام تر حکومتی مشینری لگا کر کتنے لوگ جمع کرسکے سب کے سامنے ہے۔انہوں نے کہا کہ لانگ مارچ کا سفر 90 فیصد پنجاب اور خیبر پختونخوا کے حصوں سے گزرے گا، گنڈا پور جو باتیں کررہے ہیں وہ سب کے سامنے ہیں 100 فیصد خون خرابے کا جو رولا ڈالا ہے وہ ان کے سر ہے کیوں کہ خونی مارچ اور لاشیں گرانے کا عمران خان خود کہہ چکا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ عمران خان کا اصلی چہرہ سب کے سامنے آچکا، وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ عمران خان نے آرمی چیف کے حوالے سے رابطہ کیا، عمران خان نے پیغام بھیجا کہ آرمی چیف کا فیصلہ ہم مل کر کریں گے، آئین نے یہ فرض وزیر اعظم کو دیا ہے، عمران خان کے ذہن میں یہ کہاں سے آگیا کہ یہ سیاست کا حصہ ہے، یہ کہاں کی روایت ہے کہ سیاستدان مذاکرات کرکے آرمی چیف لگائیں؟ آرمی چیف کی تعیناتی سیاست دان مذاکرات کرکے کریں گے تو پھر کیا رہ جائے گا؟

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow