بھارت اقلیتوں کا تحفظ کرے اور نفرت پرمبنی تقاریرکی مذمت کرے، اقوام متحدہ

نئی دہلی: اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ بھارت اقلیتوں کا تحفظ کرے اور نفرت پرمبنی تقاریر کی مذمت کرے۔بھارت کا دورہ کرنے والے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے ایک تقریب میں بھارت  پر کھل کر تنقید کی۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے ملک میں اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرے اور نفرت پر مبنی تقاریر کی مذمت کی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ آزادی اظہار،انسانی حقوق اور پریس کی آزادی کویقینی بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔ عالمی برادری میں بھارت کی بات اس وقت سنی جائے گی جب وہ انسانی حقوق کا احترام کرے گا اور تمام افراد کے ذاتی اورانسانی حقوق خصوصا اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کرے گا۔انسانی حقوق ہر ایک کا پیدائشی حق ہے لیکن اس کی فراہمی اورتحفظ کے لیے اقدامات کرنا پڑتے ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow