کرکٹر شیکھر دھون نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا

 ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم  کے کپتان اور جارح مزاج بیٹرشیکھر دھون نے اداکاری کے میدان میں بھی قدم  رکھ دیا۔شیکھر دھون اداکارہ ہما قریشی اور سوناکشی سنہا کی آنے والی فلم ‘ڈبل ایکس ایل’ سے بالی وڈ  میں ڈیبیو  کررہے ہیں۔منگل کے روز ہما قریشی نے فلم کی پہلی تصویر انسٹاگرام پر جاری کی جس میں  شیکھر کو سیاہ سوٹ اور ان کے روایتی ہیئر کٹ میں ان کے ساتھ رقص کرتے  ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق شیکھر دھون نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ فلم کی کہانی نے ان پر گہرا اثر ڈالا اور اس لیے وہ اس پروجیکٹ کو کرنے پر راضی ہو گئے ہیں۔فلم میں شیکھر دھون کے کردار کے بارے میں واضح معلومات سامنے نہیں آئیں۔ڈبل ایکس ایل کی کہانی جو موٹی خواتین کے گرد گھومتی ہے،یہ فلم 4 نومبر کو نیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان

 لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow