ڈپریشن پر قابو پانے میں والدہ نے بہت ساتھ دیا، دیپکا پاڈوکون

ممبئی: بالی وڈ اداکارہ دیپکا پاڈوکون نے کہا ہے کہ ڈپریشن کے دوران اگر ان کی والدہ ساتھ نہ ہوتیں تو آج وہ نہ جانے کس حال میں ہوتیں۔بھارتی میڈیا کو انٹرویو میں دیپکا کا کہنا تھا کہ دماغی صحت میں فیملی کردار بہت اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ میرے اپنے کیس میں اگر میری والدہ نے میرے اندر پیدا ہونے والی علامات کی شناخت نہ کی ہوتی اور تو مجھے نہیں معلوم کہ آج میری کیا حالت ہوتی۔اداکارہ نے بتایا کہ وہ اپنا علاج باقاعدگی سے کرارہی ہیں اور ڈاکٹر کے پاس جا رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ وہ ایک برس تک ڈپریشن کا شکار رہیں اور اس کے بعد ایک ادارے کی بنیاد رکھی جو دماغی صحت کے لیے کام کرتا ہے۔دیپکا پاڈوکون کا مزید کہنا تھا کہ میرے والدین بنگلورو میں رہتے تھے اور جب وہ مجھ سے ملنے آتے تھے تو میں ہمیشہ بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ظاہر کرتی تھی کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow