آصف زرداری روبہ صحت، اسپتال سے بلاول ہاؤس منتقل

کراچی: سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری اسپتال سے چھٹی کے بعد بلاول ہاؤس پہنچ گئے۔سابق صدر کو گزشتہ دنوں طبیعت میں ناسازی کے بعد کراچی کے نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹر عاصم کی نگرانی میں بنائی جانے والی کمیٹی نے اُن کا علاج کیا۔علاوہ ازیں متحدہ عرب امارات سے بھی تین رکنی ڈاکٹرز کی کمیٹی کراچی پہنچی تھی جس نے سابق صدر کی صحت اور علاج پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے اُن کی علاج کیلیے بیرون ملک منتقلی کے فوری امکان کو مسترد کردیا تھا۔پیپلزپارٹی کے ترجمان کے مطابق آصف علی زرداری کو پھیپھڑوں میں پانی بھرجانےکی شکایت پر اسپتال لایا گیا تھا جہاں وہ تیرہ روز تک زیر علاج رہے۔سابق صدر کی صاحبزادی بختاور نے بتایا تھا کہ آصف زرداری کورونا کے بعد سے طبی مسائل سے دوچار ہیں، اسی باعث اُن کے پھیپھڑوں میں پانی بھر گیا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow