امریکا اور جرمنی کی کشمیر پر پاکستان کی حمایت بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی

جرمنی کی وزیر خارجہ اور پاکستان میں تعینات امریکی سفیر نے مسئلہ کشمیر پر پاکستانی مؤقف کے حق میں آواز اُٹھائی جو جارحیت پسند بھارت کو ایک آنکھ نہ بھائی اور مودی سرکاری بلبلا اُٹھی۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جرمنی وزیر خارجہ اینالینا بیئرباک نے اپنے پاکستانی ہم منصب کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرس میں کہا کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں تاکہ خطے میں پائیدار امن کی راہ ہموار ہو۔ کشمیر کی صورتحال کے حوالے سے جرمنی کا بھی ایک کردار اور ذمہ داری ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو ان دنوں جرمنی کے دورے پر ہیں جہاں انھوں نے ہم منصب اینالینا بیئرک سے ملاقات کی۔ جس کے بعد میڈیا سے گفتگو میں جرمنی کی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ انھیں پاکستان کے وزیر خارجہ نے بتایا کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان سرحد پار تعاون میں مثبت اشارے دیکھے جا رہے ہیں اور جنگ بندی جاری ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow