اڈا ماناموڑ میں ان رجسٹرڈ اور نان کوالیفائیڈ عملہ میڈیکل سٹورزچلانے لگا

بورےو الا  : اڈا ماناموڑ میں ان رجسٹرڈ اور نان کوالیفائیڈ عملہ میڈیکل سٹورزچلانے لگا ، شہریوں کو ڈاکٹرز کی طرف سے تحریرکردہ نسخوں کو تبدیل کرنے کا سلسلہ جاری ،محکمہ صحت خاموش تماشائی ہے۔ محکمہ صحت کی افسر شاہی نے شہریوں کو صحت کے حوالے سے سہولیات میسر نہیں ہیں۔ اڈاماناموڑسو فیصد میڈیکل سٹورزمیں نان کوالیفائیڈ عملہ تعینات ہے ۔ نان کوالیفائیڈ عملہ شہریوں کی زندگیوں سے کھیل رہا ہے ۔ نان کوالیفائیڈ عملہ کی طرف سے ایم بی بی ایس ڈاکٹرز کے تحریر کردہ نسخہ تبدیل کر کے مرضی کی ادویات بھی شامل کر دی جاتی ہیں لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ محکمہ صحت بورےو الا  اور ڈرگ انسپکٹرز کی ملی بھگت سے غیر رجسٹرڈ میڈیکل سٹوروں کی تعداد میں اضافہ ہو چکا ہے ۔ میڈیکل سٹورزمالکان نے بی فارمیسی سے ماہانہ اور سالانہ ملی بھگت کر کے ریٹ طے کر رکھا ہے ۔ مانا موڑ گگو منڈی بورے والا  کے میڈیکل سٹورز میں زائد المیعاد، ممنوعہ ادویات کی فروخت کی بھی شکایات معمول کا حصہ ہیں۔ پرائیویٹ ہسپتال مالکان نے میڈیکل سٹوز میں من پسند ان ٹرینڈ اور ان پڑھ عملہ تعینات کر رکھا ہےعوامی او ر سماجی حلقوں نے موت کے ان سوداگروں کے خلاف کاروائی کرنے اور وزیراعلیٰ پنجاب وسیکرٹری ہیلتھ سے ضلعی افسران اور متعلقہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کی خاموشی کا نوٹس لے کرکاروائی کامطالبہ کیاہے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow