نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی اڈا ماناموڑ  میں بھرمار، محکمہ ہیلتھ بھتہ مافیابن گیا

بورےو الا : نان کوالیفائیڈ ڈاکٹروں کی اڈا ماناموڑ  میں بھرمار، محکمہ ہیلتھ بھتہ مافیابن گیا، میڈیکل سٹوروں پر بغیر ڈاکٹر ی نسخہ کے دوائیوں کی فروخت عروج پر ،افسران اپناحصہ وصول کرکے خاموش تفصیلات کے مطابق اڈامانا موڑ اور گردنواح میں عطائی ڈاکٹروں کی بھرمار ہوچکی ہے انتظامیہ کی ناک تلے موت کے سوداگر اپناجیب بھرنے میں مصروف کئی ڈاکٹروں کے پاس ان کی عمروں سے زائد ڈپلوموں کی بھرمار ہے اور اپنی عمر سے زیادہ تجربہ بتاتے ہیں اور ڈپلوموں سے دکانوں کی دیواروں کو سجایا ہوا ہے اکثر میڈیکل سٹوروں پر ڈاکٹر ی نسخہ کے بغیر دوائی کی فروخت جاری ہے بلکہ ہر میڈیکل سٹور والاجس نے لائنس بھی کسی کا کرایہ پر لیاہواہے وہ بھی ڈاکٹی نسخے عوام کو اپنی طرف سے دے کر اپنی تجوریاں بھرنے میں مصروف ہے ماناموڑاور گردنواح   پرایک باپ کے لائسنس پر پورے گھروالے ڈاکٹر بن کر دوائیاں دے رہے ہیں اور پی ایم اے ڈی سی سے رجسٹر ڈ میڈ یکل پر یکٹیشنر کا ل لا ئسنس نہ ہو نے کے باوجودمریضوں کی چیکنگ کرکے ان سے فیسیں لے کر کھال ادھیڑی جارہی ہے مبینہ ذرائع کے مطابق محکمہ ہیلتھ کے افسران انسانی جانوں سے کھیلنے والے ان مجرموں کے خلاف کاروائی کرنے کی بجائے روزانہ اور ماہانہ کی بنیادوں پر بھتے وصول کررہے ہیں جب ان افسران کی توبہ اس جانب مبذول کرائی جاتی ہے تو ایکشن کرنے کا کہہ کر ڈال دیاجاتاہے جبکہ حقیقت میں یہ افسران اپنے آفس سے باہر نکلنے کانام تک نہیں لیتے عوامی او ر سماجی حلقوں نے موت کے ان سوداگروں کے خلاف کاروائی کرنے اور وزیراعلیٰ پنجاب وسیکرٹری ہیلتھ سے ضلعی افسران اور متعلقہ محکمہ ہیلتھ کے افسران کی خاموشی کا نوٹس لے کرکاروائی کامطالبہ کیاہے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان

 لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow