امریکا نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں

واشنگٹن: امریکی حکومت نے ایران پر نئی پانبدیاں عائد کرنے کا اعلان کردیا۔غیرملکی میڈیا کے مطابق امریکی وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں ایران پرمزید پابندیاں لگانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ نئی پابندیوں کا مقصد ایران کو غیر قانونی طریقے سے تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی فروخت سے روکنا ہے۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جب تک ایران 2015 میں کئے گئے جوہری معاہدے پر مکمل عمل نہیں کرتا ایران پر پابندیوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔امریکا نے چین ، متحدہ عرب امارات ، ہانگ کانگ اور بھارت میں متعدد ایسی کمپنیوں پر پابندیاں عائد کی ہیں جن کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ وہ ایران کی ’فرنٹ کمپنیوں ‘ کے طورپر کام کررہی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow