مقامی نمائندوں سمیت سابقہ اور موجودہ حکمران صوبہ کے حوالے سے کھوٹے سکے ثابت ہوئے

بہاولپور: مقامی نمائندوں سمیت سابقہ اور موجودہ حکمران صوبہ کے حوالے سے کھوٹے سکے ثابت ہوئے۔ سیاسی جلادوں نے ہوس و اقتدار زر کی خاطر تختِ لاہور کا انتظامی و سیاسی قد بڑھانے کے لئے لاکھوں ایکڑ اراضی معدنیات سمیت بہاولپور کی معصوم آبادی اور آمدنی پر قبضہ جمالیا۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے مرکزی رہنما قاری مونس بلوچ نے اپنی رہائشگاہ پر یوتھ کی ضلعی صدر و جنرل سیکریٹری زنیرا بلوچ فاطمۃ الزہرا کی سربراہی میں بیس رکنی وفد سے گفتگو کرتے کیا۔انہوں نے کہا بہاولپور کی عوامی عدالت کے فیصلے کے مطابق صوبہ غاصب قوتوں پر فرد جرم عائد کرکے نزرِ کوتوالی کیاجائے۔انہوں نے کہا حاجی نواز ناجی ،آسیہ کامل،سید مجید ہاشمی،اکرم انصاری،صفدر شہباز،چوہدری طارق مجید،راجہ شفقت محمود اپنے اپنے قلعوں میں صوبہ بحالی کی آواز بلند کرنا انتہائی خوش آئند ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow