تہرے قتل کا فیصلہ عدالت نے تین بار سزائے موت کا حکم سنا دیا

میاں چنوں ( ارشد چوہدری سے) تہرے قتل کا فیصلہ عدالت نے تین بار سزائے موت کا حکم سنا دیا تفصیلات کے مطابق تین افراد کے قتل کے اہم کیس میں عدالت نے جرم ثابت ہونے پر ملزم ملک اظہر کو تین بار سزائے موت اور چھ لاکھ روپے جرمانے حکم سنا دیا جبکہ ملزم مظہر کو عدم ثبوت کی بنا پر بری کردیا گیا 13 مئی 2021 کو ملزم اظہر نے عبدالحق ٹاؤن میں گھریلو رنجش پر اپنے سسر, ساس, اور بیوی کو فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملک نعیم شوکت نے تھانہ سٹی میں درج تہرے قتل کے اہم کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر مجرم اظہر کو تین بار سزائے موت اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا کا حکم سنایا جبکہ مجرم کے بھائی مظہر کو بری کردیا ملزم ملک اظہر نے 13 مئی 2021 کو عبدالحق ٹاؤن میں اپنے سسر نسیم ساس شبانہ بی بی اور بیوی فائقہ کو گولیاں مارکر قتل کردیا تھا کیس کی دوران سماعت مستغیث مقدمہ محمد ندیم بھی وفات پا چکا ہے سزا پانے والا ملزم ملک اظہر ایک بیٹی اور دو بیٹوں کا باپ ہے فیصلے کے وقت ملزم کو سخت سیکورٹی میں عدالت لایا گیا تھا سزا سننے کے بعد مقتولین کے ورثا کی جانب سے عدالت کے باہر شدید نعرہ بازی کی گئی

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

فردوس عاشق اعوان کی پولیس اہلکار کوتھپڑمارنے کی ویڈیو وائرل، مقدمہ درج

سیالکوٹ: سیالکوٹ میں پولیس اہلکار کو تھپڑ مارنے پر استحکام پارٹی کی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow