بھارتی فوجیوں نے مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے ریاستی دہشت گردی کے دوران ضلع پلوامہ میں مزید تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔بھارتی فوجیوں نے ضلع پلوامہ کے علاقے دربگام میں نام نہاد سرچ آپریشن کے دوران نوجوانوں کو شہید کیا۔قابض حکام نے علاقے میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی ہے جبکہ آخری اطلاعات آنے تک دربگام پلوامہ میں فوجی آپریشن جاری تھا۔دریں اثناء، بھارتی پولیس نے سری نگر اور اسلام آباد کے علاقوں میں گھروں پر چھاپوں کے دوران تین نوجوانوں کو گرفتار کر لیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان

 لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow