’مجھے امید ہے وہ اب سکون میں ہوں گے‘

کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ اور ماڈل اُشنا شاہ رکن اسمبلی اور معروف اینکر ڈاکٹر عامر لیاقت کی اچانک موت پرمیمرز بنانے والوں اور سوشل میڈیا صارفین پر برہم ہوگئیں۔سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اداکارہ اُشنا شاہ نے لکھا کہ عامر لیاقت کو ایک عورت نے عوامی طور پر برہنہ کردیا تھا جس سے اُنہوں نے قانونی طور پر شادی کی، وہ بےعزت ہو کر دُنیا سے رخصت ہوگئے۔انہوں نے لکھا کہ جس کسی نے بھی ان ویڈیوز کو شیئر کیا، ان کا مذاق اُڑایا، ان پر ہنسا، اُن سب کے ہاتھوں پر عامر لیاقت کا خون ہے۔ معروف اینکر نے ہمیں ہنسنے کا مواد مہیا کیا لیکن مجھے امید ہے کہ ’’وہ اب سکون میں ہوں گے، اللّہ تعالیٰ! ہماری ہنسی کو معاف کرنا‘‘۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow