کراچی: سابق پاکستانی پیسرشعیب اختر کی جانب انکشافات کا سلسلہ جاری ہے۔بھارتی میڈیا میں شائع انٹرویو میں شعیب اختر سے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ 2001 کی سیریز میں دانستہ طور پر سچن ٹنڈولکر کو گیند مارنا چاہتے تھے، یہ وہی میچ تھا جس میں عرفان پٹھان نے پہلے اوور میں ہیٹ ٹرک بنائی تھیشعیب اختر نے کہا کہ میں پہلی بار میڈیا میں یہ بات کررہا ہوں کہ میں ٹنڈولکر کو دانستہ گیند مارنا چاہتا تھا، میں اس مقابلے میں کسی بھی قیمت پر حریف اسٹار بیٹر کو زخمی کرنا چاہتا تھا، اگرچہ ہمارے کپتان انضمام مجھے بتاتے رہے کہ میں گیندیں فرنٹ آف دی وکٹ پر کرتا رہوں لیکن میں ٹنڈولکر کو ’ ہٹ ‘ کرنا چاہتا تھا، لہذا میں نے ان کے ہیلمٹ پر گیند ماری، میرے خیال میں نے ہدف پالیا تھا لیکن جب میں نے اس کی ویڈیو دیکھی تو مجھے اندازہ ہوا کہ ٹنڈولکر اپنا سر بچانے میں کامیاب ہوچکے تھے۔
Latest Posts