ٹوکیو اولمپکس؛ جوڈو کاز شاہ حسین شاہ بھی ناک آؤٹ

ٹوکیو: اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں پاکستان کے شاہ حسین شاہ بھی ہار گئے۔ٹوکیو اولمپکس کے جوڈو ایونٹ میں مصری کھلاڑی رامادان درویش نے پاکستان کے شاہ حسین شاہ کو ناک آؤٹ کر کے کامیابی حاصل کی، دونوں کھلاڑیوں کے درمیان مقابلہ 3 منٹ 9 سیکنڈ تک جاری رہا۔خاتون سوئمر بسمہ خان کل پچاس میٹر فری اسٹائل میں ایکشن میں ہوں گی۔ اب تک پاکستان کے پانچ اتھلیٹس کھیلوں کے اس عالمی میلے سے باہر ہوچکے ہیں، جن میں ویٹ لفٹر طلحہ طالب، شوٹر گلفام، سوئمر حسیب طارق، بیڈمنٹن کھلاڑی ماہ حور شہزاد اور اب جوڈو کاز فارغ ہوچکے ہیں۔ اب 5 اتھلیٹ ایونٹ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے باقی ہیں، جن میں شوٹر غلام مصطفی بشیر، خلیل اختر، اتھلیٹ ارشد ندیم، نجمہ پروین اور سوئمر بسمہ خان شامل ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن گئیں

ممبئی: بالی وڈ کی اداکارہ سنی لیون باقاعدہ سند یافتہ اسکوبا ڈائیوربن ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow