اپنے پیاروں کی حفاظت کیلئے کورونا ویکسین لگوانا ہماری ذمہ داری ہے، عائزہ خان

کراچی: اداکارہ عائزہ خان نے کورونا ویکسین کی اہمیت بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اپنے پیاروں کی حفاظت کے لیے ویکسین لگوانا بطور شہری ہم سب کی ذمہ داری ہے۔عائزہ خان نے چند روز قبل اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر’’کورونا ویکسی نیشن سرٹیفیکیٹ‘‘ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا تھا کہ انہوں نے ویکسین لگوالی ہے۔ جہاں لوگوں نے انہیں ویکسین لگوانے پر سراہا، وہیں کچھ لوگوں نے ان کے اس عمل کو ’دکھاوا‘ قرار دیتے ہوئے کہا دنیا کو بتانا لازمی ہے کہ آپ نے ویکسین لگوالی ہے۔عائزہ خان نے صارف کے تنقیدی تبصرے کا نہایت مثبت انداز میں جواب دیا اور کہا ’’ہاں  بتانا لازمی ہے کیونکہ بطور شہری یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم ویکسین لگوائیں اور بطور انفلوئنسر مجھے دنیا کو دکھانا ہے کہ ہاں میری زندگی کی اہمیت ہے۔ اس کے علاوہ ہمیں سب کو یاد دلاتے رہنا ہے کہ جاکر ویکسین لگوائیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow