سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسزکی ریاستی دہشتگردی میں ایک اورکشمیری نوجوان شہید ہوگیا۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشتگردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک اورکشمیری نوجوان کو شہید کردیا۔ نوجوان کو پلواما کے علاقے میں فائرنگ کرکے شہید کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق بھارتی فورسزنے پلواما اورنواحی علاقوں کا محاصرہ کرکے رکھا ہے۔بھارتی فوجیوں نے گھروں میں گھس کر خواتین سے بدتمیزی کی اورہراساں کیا۔ بھارتی مظالم کیخلاف احتجاج کرنے والے متعدد کشمیریوں کوگرفتارکرلیا گیا۔گزشتہ چند روز میں قابض بھارتی فوجی 13 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکے ہیں۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد