اسلام آباد: حکومت کی آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات میں بجلی ٹیرف میں 7 روپے فی یونٹ اضافے پر بات چیت ہوئی ہے،آئی ایم ایف نے 2600 ارب روپے کے بجلی کے گردشی قرض پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔آئی ایم ایف نے بجلی کی منافع بخش تقسیم کار کمپنیوں کی فوری فروخت ،بجلی کی نقصان میں چلنے والی تقسیم کار کمپنیوں کو صوبوں کے حوالے کرنے کی تجویزدی گئی، سرکاری کمپنیوں کے آڈٹ کیلئے نیپرا آڈیٹر جنرل کو معاونت فراہم کرے گا، سرکاری شعبے میں بجلی کارخانوں کی فوری نجکاری کا بھی دباو ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال2022-23 میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا، بجلی کی قیمت میں اضافہ یکم جولائی سے شروع کیا جائے گاجومرحلہ وار صارفین پر بڑھایا جائے گا۔حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال میں بجلی ٹیرف بھی بڑھایا جائے گا جب کہ بجلی ٹیرف میں اضافہ بیس ٹیرف اور سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں کیا جائے گا۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد