مشہور بھارتی اداکارہ و ماڈل نے گلے میں پھندا لگا کر خود کشی کرلی

ممبئی:  بھارتی اداکارہ و ماڈل بدیشا ڈی ماجمدارنے خودکشی کیرئیر میں اچھے مواقع نہ ملنے کی وجہ سے کرلی۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق 21 سالہ بنگالی اداکارہ اور ماڈل بدیشا ماجمدار کولکتہ میں واقع اپنے کرائے اپارٹمنٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے گلے میں پھندا لگا کر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کی ہے۔21 سالہ اداکارہ موت سے ڈیڑھ ماہ قبل ہی اپارٹمنٹ میں منتقل ہوئی تھی، اداکارہ کے گھر والوں اور دوستوں کے مطابق اداکارہ کےنجی تعلقات کشیدہ تھے جبکہ وہ کیرئیر بہتر نہ ہونے کی وجہ سے بھی پریشان تھی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہےکہ پولیس نے ایک خودکشی نوٹ بھی برآمد کیا ہے تاہم اس میں بدیشا نے مبینہ طور پر اپنی موت کے لیے کسی کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا اور کیرئیر میں بہتر مواقع نہ ملنے کو موت کی وجہ قرار دیا ہے، اداکارہ کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow