بھارت کی ریاستی دہشتگردی،3 کشمیری نوجوان شہید

سرینگر: مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز کی ریاستی دہشتگردی میں 3 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے۔کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسزنے مقبوضہ کشمیرکے علاقے کپواڑہ میں فائرنگ کرکے 3کشمیری نوجوانوں کوشہید کردیا۔ نوجوانوں کونام نہاد سیکورٹی آپریشن کی آڑ میں قتل کیا گیا۔قابض بھارتی فوجیوں نے کپواڑہ کا محاصرہ کرلیا اورگھرگھرتلاشی کے دوران متعدد افراد کوگرفتارکرلیا۔ علاقے میں موبائل اورانٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔دوسری جانب مختلف علاقوں میں حریت رہنما یاسین ملک کی سزا کے خلاف مظاہرہ کرنے والے سیکڑوں مظاہرین کوبدترین تشدد کا نشانہ بنایا گا۔متعدد مظاہرین کو بھارت کے خلاف نعرے لگانے پرگرفتارکرلیا گیا۔بھارت کی قابض فورسز 2 دن میں 6 کشمیری نوجوانوں کو شہید کرچکی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پی ڈی ایم فوج اور پی ٹی آئی کو لڑانے کی پوری کوشش کررہی ہے، عمران خان

 لاہور: پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow