جکارتہ: ایشیاکپ میں آج پاکستان کو جاپان کا چیلنج درپیش ہوگا، حریف ٹیم پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کرچکی ہے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں جاری مینز ایشیا ہاکی کپ میں آج پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم میچ آج کھیلا جائے گا، دونوں ٹیمیں پاکستانی وقت کے مطابق 2 بجے میدان میں اتریں گی۔پول اے میں سے جاپان کی ٹیم پہلے ہی چھ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ فور میں جگہ پاچکی ہے، پاکستان کے پوائنٹس کی تعداد چار ہے، بھارت کا ایک پوائنٹ ہے، جاپان کے خلاف میچ جیتنے یا ڈرا کرنے کی صورت میں پاکستانی ٹیم سپر فور مرحلے میں پہنچ جائے گی۔قومی ٹیم کی جاپان کے ہاتھوں شکست کی صورت میں آگلے مرحلے میں جانے کا انحصار بھارت اور انڈونیشیا کے میچ پر ہوگا، بھارت کو کم انڈونیشیا کے خلاف کم از کم 16 گولز کے فرق سے جیت درکار ہوگی۔
Latest Posts
اسرائیلیوں کے لیے امریکا جلد ویزہ فری ملک بن جائے گاشہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیاگیس کی قیمتوں میں اضافے کے لیے کام جاری ہے، نگراں وزیر توانائیکینیڈا میں سکھ رہنما کے قتل میں بھارت ملوث ہے، عالمی خفیہ ایجنسی کی تصدیقجناح ہاؤس حملہ: صنم جاوید سمیت 9 ملزمان کی ضمانت، خدیجہ شاہ کی درخواست مسترد