ممبئی: بھارت کے مشہور مزاحیہ ڈرامے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کی معروف کردار دیابین کی 4 سال بعد دوبارہ واپسی ہورہی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں دیابین کا کردار نبھانے والی اداکارہ کا اصل نام دیشا واکانی ہے جو چار سال کے وقفے کے بعد پھر سے ڈرامہ اسکرین پر جلوہ گر ہوں گی، دیشا نے اپنے مخصوص مزاحیہ انداز سے لاکھوں مداح بنائے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ مذکورہ ڈرامے کے پروڈیوسر آست کمار مودی نے تصدیق کی ہے کہ دیشا واکانی دوبارہ سے ڈرامے میں شامل ہونے جارہی ہیں، شادی اور پھر گھریلو ذمے داریوں کے سبب وہ اسکرین سے دور تھیں۔آست کا کہنا ہے کہ ہمارے ڈرامے کے لیے گزشتہ دو سال بہت چیلنجنگ رہے، اب حالات بہتر ہیں، دیشا کے مداحوں کو بھی اداکارہ کے پھر سے ڈرامے میں شامل دیکھنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔خیال رہے کہ تارک مہتا کا الٹا چشمہ ڈرامے میں ایک سوسائٹی کے لوگوں کے کردار کو مزاحیہ انداز میں پیش کیا جاتا ہے۔
Latest Posts
ون یونٹ سندھ طاس معاہدہ اور پنجاب میں انضمام نے بہاولپور کو سنگین نقصان پہنچایا۔چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیعڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاکپنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلانعمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ