لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے گلوکارہ میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اپیل خارج کردی۔رپورٹ کے مطابق لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس صفدر سلیم شاہد نے گلوکارہ میشا شفیع کی اپیل پر فیصلہ سنا تے ہوئے گلوکارہ کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی اپیل خارج کر دی ہے۔یاد رہے کہ اس سے قبل سیشن عدالت نے بھی میشا شفیع کی ویڈیو لنک کے ذریعے جرح کی درخواست مسترد کر دی تھی جس کے بعد گلوکارہ نے سیشن عدالت کا فیصلہ ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔میشا شفیع نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ سیشن کورٹ نے حقائق کے برعکس درخواست خارج کی درخواست گلوکارہ کا موقف تھا کہ کینیڈا میں مقیم ہوں جرح کے لیے پاکستان نہیں آ سکتی پاکستان میں بیان پر جرح کا عمل جاری تھا،ناگزیر وجوہات کی بنا پر کینیڈا واپس آنا پڑا ۔میشا شفیع نے عدالت سے استدعاکی تھی کہ عدالت باقی رہ جانے والی جرح ویڈیو لنک کے ذریعے مکمل کروانے کا حکم دے تاہم سیشن عدالت کے بعد اب لاہور ہائیکورٹ نے بھی میشا شفیع کی اپیل مسترد کر دی ہے۔.
Latest Posts
ون یونٹ سندھ طاس معاہدہ اور پنجاب میں انضمام نے بہاولپور کو سنگین نقصان پہنچایا۔چوہدری مونس الہٰی کی عبوری ضمانت میں 14 جولائی تک توسیعڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاکپنجاب حکومت کا فرح شہزادی کے ریڈ وارنٹ جاری کرنے کا اعلانعمران خان نے ڈونلڈ لو اور امریکی حکومت سے معافی مانگ لی، خواجہ آصف کا دعویٰ