دنیا کی 100 بااثر شخصیات میں چیف جسٹس آف پاکستان عمرعطا بندیال بھی شامل

واشنگٹن: امریکا کے عالمی شہرت یافتہ جریدے ٹائم میگزین کی 2022 کی 100 با اثر شخصیات کی فہرست میں پاکستان کے چیف جسٹس جسٹس عمر عطا بندیال بھی شامل ہیں جب کہ اس فہرست میں سیاست دانوں میں زیادہ تر مختلف ممالک کے سربراہان شامل ہیں۔امریکی جریدے کی شہرت کی ایک وجہ ہر سال دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست کا اجرا بھی ہے جس کا انتظار بے تابی سے کیا جاتا ہے اور اس فہرست میں شامل ہونے والے بھی اسے کسی اعزاز سے کم نہیں سمجھتے۔ٹائم میگزین نے رواں برس 2022 کے 5 سے زائد شعبوں سے تعلق رکھنے والے دنیا کے 100 بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کر دی ہے۔فہرست میں سیاست دانوں کو بھی شامل کیا گیا ہے جن میں زیادہ سربراہان مملکت ہیں جیسے جوبائیڈن، شی جن پنگ، ولادیمیر پوٹن، وولودیمیر زیلنسکی اور احمد ابے شامل ہیں۔اس فہرست میں پاکستان کے موجودہ چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھی شامل کیا گیا ہے۔چیف جسٹس آف پاکستان کا کا ٹائم میگزین میں تعارف اعتزاز احسن نے لکھا کہ ملک میں مالی اور معاشی بحران کے دوران سابق حکومت کے خاتمے اور نئی حکومت کی تشکیل میں بڑھتے سیاسی درجہ حرارت میں کمی میں نرم خو جسٹس عمر عطا بندیال نے اہم کردار ادا کیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

ڈنمارک کے شاپنگ مال میں فائرنگ، 3افراد ہلاک

کوپن ہیگن: ڈنمارک کے دارالحکومت کوپن ہیگن کے شاپنگ مال میں فائرنگ سے ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow