چارگاڑیوں میں سادہ لباس پولیس اہلکار میری گرفتاری کیلیے گھرکے باہرموجود ہیں، شیخ رشید

لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ چارگاڑیوں میں سادہ لباس پولیس اہلکار میری گرفتاری کیلیے گھرکے باہرموجود ہیں۔شیخ رشید کا بیان ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب پشاورمیں پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کیا جائے گا جس کے بعد فواد چوہدری نے انکشاف کیا کہ حکومت مارچ روکنے کے لیے 700 سے زائد پی ٹی آئی کے قائدین اور ورکرز کو گرفتار کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔اس حوالے سے شیخ رشید نے بتایا کہ چار سرکاری گاڑیاں میرے گھر کے باہر کھڑی ہیں اور ان سرکاری گاڑیوں میں سادہ لباس میں ملبوس پولیس اہلکار موجود ہیں، اگر میں گرفتار بھی ہوگیا تو اپنے دیے گئے وقت پر لال حویلی پہنچوں گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ میں گرفتار نہیں ہوں گا، اللہ بہتر کرے گا، میں 25 مئی دن دو بجے لال حویلی سے نکلوں گا، میں ڈرنے والا نہیں ہوں، اللہ کی مدد پر یقین رکھتا ہوں۔خیال رہے کہ پی ٹی آئی نے فوری مگر شفاف انتخابات کا مطالبہ کیا ہے اور اس مقصد کی تکمیل کے لیے 25 مئی کو اسلام آباد کی جانب مارچ کرے گی۔ مارچ کے پیش نظر حکومت نے بھی کمر کس لی اور ڈی چوک کے اطراف کے مقامات کو سیل کردیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow