نینا گپتا اداکارہ شبانہ اعظمی سے ’حسد‘ کیوں کرتی تھیں؟ اداکارہ کا انکشاف

ممبئی: نینا گپتا نےایک حالیہ انٹریو میں اپنے کیریئر کی شروعات میں اچھا کام نہ ملنے پر بات کرتے ہوئےانکشاف کیا کہ انہیں کئی پروجیکٹس سے باہر کردیا گیا تھا۔بھارتی میڈیا کو دیےگئے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں بھارت کی لیجنڈری اداکارہ نینا گپتا نے اپنے شوبز کیریئر کے کئی پہلوؤں سے پردہ اُٹھاتے ہوئے حیرت انگیز انکشافات کئے ہیں۔اداکارہ کے مطابق ان کے والدین چاہتے تھے کہ وہ آئی اے ایس آفیسر بنیں  مگر  تقدیر کو کچھ اور ہی منظور تھا اور  نینا گپتا ایک ایسی اداکارہ بن گئیں جنہوں نے  برسوں تک سامعین کو اپنی طرف متوجہ کیا۔اداکارہ نے کہا کہ انہیں بھارتی شوبز انڈسٹری میں تقریباً40 سال ہوچکے ہیں اور اس طویل عرصے میں ایسا کئی مرتبہ ہوا کہ انہیں ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا۔انٹرویو میں نینا گپتا نے ماضی میں اپنے عدم تحفظ کےبارے میں  بات کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ پہلے وہ شبانہ اعظمی سے بہت جلتی تھیں کیونکہ مبینہ طور پر انہیں سیریلز اور فلموں میں تمام اچھے کردار ملتے تھے۔اکثر ایسا ہوتا تھا کہ انہیں ان پروجیکٹس سے باہر کر دیا جاتا تھا جس کے لیے وہ سائن کر چکی تھیں اور شبانہ اعظمی کو وہ پروجیکٹ تھما دیا جاتا تھا، انہوں نے کہا کہ  پروڈیوسرز اور فلم سازوں کا یہ غیر پیشہ ورانہ عمل ان کے لئے بہت مایوس کن تھا۔نیتا گپتا نے کہا کہ وہ کسی اور سے نہیں بلکہ خود کو اپنا مدِمقابل سمجھتی ہیں اور وہ اپنا کام پیشہ ورانہ طور پر کرنا چاہتی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow