انوشکا شرما اپنی آنے والی فلم ‘چکڑا ایکسپریس’ کیلئے کس سے ٹریننگ لے رہی ہیں

بھارتی اداکارہ انوشکا شرما نے انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی آنے والی فلم چکڑا ایکسپریس کے لیے ویرات کوہلی سے بیٹنگ ٹپس لے رہی ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ انوشکا شرما ایک بچے کی پیدائش کے بعد اپنی نئی فلم چکڑا ایکسپریس کے ساتھ اداکاری کے میدان میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ایک حالیہ انٹریو میں انوشکا شرما نے انکشاف کیا کہ وہ اپنی فلم کے لئے اپنے کرکٹر شوہر ویرات سے بیٹنگ کی تجاویز لے رہی ہیں اور ساتھ ہی انہیں اپنی کرکٹ ویڈیوز بھی دکھا رہی ہیں۔انوشکا شرما نے کہا کہ وہ فلم میں بہترین اداکاری اور کرکٹ کھیلنے کے لئے سخت تیاری اور تربیت کر رہی ہیں کیونکہ وہ فلم میں مشہور بھارتی کرکٹر بولر جھولن گوسوامی کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔بھارتی میگزین سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ ویرات اور میں، میری تیاری اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کرتے ہیں، میں ویرات کے ساتھ اپنی ویڈیوز شیئر کرتی ہوں تاکہ ان کی رائے حاصل کر سکوں، مجھے بولر کا کردار ادا کرنا ہے جس کے لئے میں اپنے کوچ کی زیادہ سُنتی ہوں جبکہ ویرات سے بیٹنگ کی ٹپس لیتی ہوں

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow