نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی منظوری دے دی

اسلام آباد: نیپرا نے ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے فی یونٹ 57 پیسے اضافے کی منظوری دے دی۔ عوام کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آئی ہے، نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 57 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی۔ اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک کے سوا ملک بھر کے تمام بجلی صارفین پر ہوگا۔نیپرا کے مطابق قیمت میں اضافہ مالی سال 2021-22ء کی پہلی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا، صارفین سے بجلی کی چوری اور لاسز کے چارجز بھی وصول کیے جائیں گے، فیصلے سے صارفین پر 3 ماہ میں 14 ارب 33 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔نیپرا نے کہا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق یکم جون سے ہوگا، نیپرا نے نوٹی فکیشن کے لیے فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

شہباز شریف نے نوازشریف کی آمد سے قبل پارٹی رہنماؤں کو بیرون ملک سفر سے روک دیا

لاہور: صدرمسلم لیگ (ن) شہباز شریف نے تصدیق کی ہے کہ محمد ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow