اداکارہ نیلم منیر نے منگنی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کراچی: معروف اداکارہ نیلم منیر نے سوشل میڈیا پر پھیلی ہوئی منگنی کی خبروں کو من گھڑت قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نیلم کے حوالے سے افواہیں ہیں کہ انہوں نے منگنی کرلی ہے جس پر اداکارہ نے اپنے حالیہ انٹرویو میں اس خبر کی تردید کی اور کہا ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیریئر کے اس مقام پر آکر کسی سے شادی کرنے میں کوئی اعتراض نہیں لیکن فی الحال منگنی کی باتوں میں کوئی صداقت نہیں ہے، مداح یہ جاننے میں بہت مضطرب رہتے ہیں کہ میری زندگی میں کیا چل رہا ہے۔اداکارہ کے پرستاروں کے درمیان یہ افواہ اس وقت پھیلی کہ جب ایک پوسٹ پر کسی مداح نے نیلم منیر سے سوال کیا کہ ’’آپ کی منگنی ہوچکی ہے؟‘‘ جس پر اداکارہ نے وضاحت کرنے کے بجائے شرمانے والا ایموجی شیئر کیا۔اس طرح مداحوں کو شک ہوا کہ نیلم کی واقعی منگنی ہوگئی ہے اس لیے وہ شرما رہی ہیں تاہم اب اداکارہ نے تردید کردی ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow