کراچی کے صارفین کیلئے بجلی کی قیمت میں اضافہ

کراچی: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے صارفین پر بھی بجلی بم گرادیا۔ نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی درخواست پر بجلی کی قیمت میں 1 روپے زائد کا اضافہ کیا گیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔نیپرا نے کراچی کے صارفین کےلیے بھی بجلی 1 روپے 38 پیسے مہنگی کردی ہے، بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے۔بجلی کی قیمت میں اضافے سے صارفین پر 1 ارب 58 کروڑ روپے کا اضافہ بوجھ پڑے گا۔واضح رہے کہ کے الیکٹرک نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 3روپے 15پیسے اضافہ مانگا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow