’فیب 4‘ میں بابر اعظم کی شرکت، ہربھجن نے اپنی الگ منطق پیش کردی

ممبئی: سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بابراعظم کو ” فیب 4 ” میں شامل کیے جانے کو قبل از وقت قرار دے دیا۔ہربھجن سنگھ کا کہناہے کہ پاکستانی کپتان صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں لیکن ابھی انھیں عہد حاضر کے چار بہترین بیٹرز کوہلی، ولیمسن، روٹ اور اسٹیون اسمتھ کی صف میں شامل کرنا جلدبازی ہوگا، انھیں ابھی اپنی ٹیم کے لیے مزید فتوحات سمیٹنا ہوں گی۔اس حوالے سے ہونے والی بحث میں شریک ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابر میں دنیا کے عظیم کرکٹرز بننے کی صلاحیت بدرجہ اتم موجود ہے، ان کی بیٹنگ تیکنیک بہت عمدہ ہے اور وہ صلاحیتوں میں کسی سے کم نہیں ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow