وزیراعلیٰ بلوچستان کا پولیس اہلکاروں کی جانب سے مسافروں کو لوٹنے کا نوٹس

کوئٹہ(آصف خان )  وزیراعلیٰ بلوچستان نے پولیس اہل کاروں کی جانب سے مسافروں کو لوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے پولیس اہل کاروں کی جانب سے مسافروں کو لوٹنے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔ انہوں ںے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو کے حوالے سے آئی جی پولیس سے رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلیٰ نے آئی جی کو ہدایت دی ہے کہ واقعہ کی فوری تحقیقات کرکے ملوث اہل کاروں کے خلاف کارروائی کی جائے، پولیس عوام کا اعتماد بحال کرے اور ان میں احساس تحفظ پیدا کرے۔وزیر اعلی ںے ہدایت دی کہ  پولیس عوام کے جان و مال کی محافظ ہے، محکمے سے کالی بھیڑوں کا صفایا کیا جائے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

افغانستان میں امریکی فضائی حملے میں 20 شہری ہلاک

کابل: طالبان سے جھڑپوں اور امریکی فضائی حملے کے نتیجے میں 20 ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow