جدید ڈجیٹل تربیتی کورس کے لیے فیس بک اور کورسیرا کا اشتراک

کیلیفورنیا: فیس بک کی جانب سے اگلے مرحلے میں بڑے پیمانے پر تدریسی پروگرام کی منصوبہ بندی جاری ہے اور اس ضمن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم نے مشہور آن لائن کورس پلیٹ فارم کورسیرا سے وسیع تر اشتراک کیا ہے۔پہلے مرحلے میں دو نئے سرٹفکیٹ کورس متعارف کرائے جائیں گے جن میں مارکیٹنگ اینیلیٹکس اور سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ پروگرام شامل ہے۔اس سے قبل فیس بک نے سوشل میڈیا مارکیٹنگ کورس متعارف کرایا تھا جو اب بھی بہت مقبول ہے۔ فیس بک نے کہا ہے کہ ہم طالبعلموں کو تکنیکی مہارتیں فراہم کریں گے جو آسانی سے ایک سے دوسرے طالبعلم تک پہنچائی جاسکیں گی۔ یہ پروگرام سیکھنے والے کی رفتار پر منحصر ہوگا لیکن اس کا دورانیہ 20 ہفتے تک ہوگا۔ اس میں آن لائن استاد موجود ہوگا اور پروجیکٹ کی بدولت کورس آگے بڑھے گا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow