پاکستانی بیٹنگ میں جان ڈالنے کیلیے پاور ہٹرز کی تلاش

لاہور:  پاکستانی بیٹنگ میں جان ڈالنے کیلیے پاور ہٹرز کی تلاش ہوگی چیئرمین رمیز راجہ کا کہنا ہے کہ نئے ٹیلنٹ سے تینوں فارمیٹ کیلیے موزوں بیٹرز اور بولرز تلاش کریں گے۔ان کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان ٹیم کی کارکردگی میں نمایاں بہتری نظر آگئی،کرکٹرز میں فائٹنگ اسپرٹ دکھائی دے رہی ہے، فٹنس سمیت مختلف شعبوں میں بہتری کا سلسلہ جاری رکھنا ہوگا،عروج تک پہنچنے کیلیے انقلابی اقدامات اٹھانا ہیں، پچز میں بہتری لائے بغیر بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ میں مسائل پر قابو نہیں پایا جاسکتا،آسٹریلوی کیوریٹر کی مدد سے اس شعبے میں کام کریں گے۔کلبز کیلیے بھی پچز تیار کی جا رہی ہیں،لاہور، کراچی اور ملتان میں اسٹیڈیمز سے ملحقہ 70،70کمرے بنارہے ہیں،اس سے پی ایس ایل کا دیگر شہروں میں بھی میلہ سجانے میں آسانی ہوگی،ایف ٹی پی میں 2 طرفہ مقابلوں کے بجائے ٹرائنگولر سیریز کو ترجیح دیں گے،ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچز کے انعقاد میں بھی بھرپور دلچسپی ہے۔تفصیلات کے مطابق پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں چیئرمین رمیز راجہ نے کہاکہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کیلیے 100نوعمر کرکٹرز کو وظائف دیے گئے، بورڈان کی تعلیم کا خرچ بھی اٹھارہا ہے

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow