کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں کے بچے بھی کووِڈ 19 سے متاثر ہوسکتے ہیں، ماہرین

لیوزیانا: امریکی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اگر بڑوں نے کورونا ویکسین نہ لگوائی تو ان کے بچے بھی کورونا وائرس سے متاثر ہوسکتے ہیں جبکہ ان کی تعداد میں اضافہ بھی ہوسکتا ہے۔نیو اورلینز، لیوزیانا میں ٹیولین یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کے ڈاکٹر شیفلین اور ان کے ساتھیوں امریکا میں کووِڈ 19 عالمی وبا سے متعلق اعداد و شمار کا تجزیہ کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے بچوں کی نمایاں تعداد کا تعلق ان گھرانوں سے ہے جہاں خاندان کے بڑوں نے ویکسین نہیں لگوائی۔واضح رہے کہ اب تک کورونا وائرس سے متاثرہ بچوں کی تعداد بہت کم رہی ہے لیکن حالیہ مہینوں کے دوران اس تعداد میں ہونے والے اضافے کو تشویشناک قرار دیا جارہا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عراق میں اسپتال کے باہر زوردار دھماکا، 4 جاں بحق اور 20 زخمی

بغداد: عراق کا شہر بصرہ زوردار دھماکے سے گونج اُٹھا جس میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow