آر این اے میں تبدیلی سے چاول اور آلو کی پیداوار میں 50 فیصد اضافہ

شکاگو / بیجنگ: چینی اور چینی نژاد امریکی سائنسدانوں نے ’’آر این اے‘‘ کہلانے والے جینیاتی سالمے (جینیٹک مالیکیول) میں تبدیلی کرکے چاول اور آلو کی 50 فیصد زیادہ پیداوار دینے والی نئی فصلیں تیار کرلی ہیں۔ریسرچ جرنل ’’نیچر بایوٹیکنالوجی‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق، یونیورسٹی آف شکاگو کے ماہرین نے چاول اور آلو کے پودوں میں ’’ایف ٹی او‘‘ (FTO) کہلانے والا ایک جین داخل کیا جس نے ان پودوں کی نشوونما میں حیرت انگیز اضافہ کیا۔ایف ٹی او جین کی ’’ہدایت‘‘ پر بننے والے پروٹین نے صرف ایک آر این اے میں تبدیلی کرتے ہوئے اسے کچھ ایسے کیمیائی مادّوں سے آزاد کردیا جو پودے کی نشوونما کو ایک خاص حد سے زیادہ بڑھنے نہیں دیتے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بھارت میں اسکول بس درخت سے ٹکرا گئی؛ 6 بچے ہلاک اور 20 زخمی

نئی دہلی: بھارتی ریاست ہریانہ میں ڈرائیور نے مبینہ طور پر نشے میں ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow