افغان سرزمین دوسرے ممالک کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے، طالبان کی روس کو یقین دہانی

کابل: طالبان نے 5 ممالک سے متصل اہم سرحدوں اور تجارتی گزرگاہوں سمیت افغانستان کے 85 فیصد علاقے کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور ایک ملاقات میں روسی ایلچی کو افغان سرزمین کے کسی بھی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی ہے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق روس میں طالبان کے ایک وفد نے افغانستان کے لیے روس کے خصوصی ایلچی ضمیر ابلوف سے ملاقات کی اور افغانستان کی موجودہ صورت حال پر تبادلہ خیال کیا۔ملاقات کے دوران روس کے افغانستان کے خصوصی ایلچی نے طالبان کے افغانستان میں طاقتور ہونے سے شمالی علاقوں میں سابق سوویت وسطی ایشیائی ممالک کے غیر مستحکم ہونے کی تشویش کا اظہار کیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow