عمران خان خطرے میں، اتحادیوں کا جھکاؤ اپوزیشن کی طرف ہے، پرویز الٰہی

اسلام آباد / لاہور: تحریک عدم اعتماد سے پہلے اسپیکر پنجاب اسمبلی و حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم عمران خان کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں اسپیکر پنجاب اسمبلی و حکومتی اتحادی چوہدری پرویز الٰہی نے وزیراعظم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان 100فیصد مشکل میں ہیں،سارے اتحادیوں کا جھکائو اپوزیشن کی طرف ہے،انھوں نے کہاکہ اپوزیشن میں (ن) لیگ ، پیپلز پارٹی اور مولانا فضل الرحمن کا اتحاد پکا اور دیرپاہے جب مخالفین ایک شخص کیخلاف ایک ہوتے ہیں تو تلخیاں بھلادیتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت میں عقل و دانش اور سمجھداری کا 100 فیصد فقدان نظرآ رہا ہے، وزیراعظم کو بدلہ لینے کا بڑا شوق ہے سب کو نیب میں ڈال دیا، حکمرانی کے یہ طور طریقے نہیں ہوتے۔پرویز الٰہی نے کہا کہ جب مونس الٰہی نے تقریر کی تو ہمیں نیب سے دھمکیاںآنا شروع ہو گئیں، ناتجربہ کاری بہت ہے، انھیں پہلے سیکھانا چاہیے تھا،نیچے اتریں گے تو سیکھیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومت کو اپنے لوگوں سے خطرہ ہے، ناسمجھداری بہت ہے، انھوں نے سیاست کو کھیل بنا دیا ہے۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow