بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئے، حریم شاہ

کراچی: ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی حمایت میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی اردو کا مذاق اڑانے والے سیاستدانوں کو شرم آنی چاہئے۔چند روز قبل بلاول بھٹو زرداری کی اسلام آباد میں عوامی مارچ کے دوران خطاب کرتے ہوئے زبان پھسل گئی تھی اور وہ ’’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘‘ کو مغالطے میں ’’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘‘ کہہ بیٹھے تھے۔بلاول کی اس غلطی پر سوشل میڈیا پر ان کا بے حد مذاق اڑایا گیا اور دلچسپ میمز شیئر کی گئیں۔ بلاول کا مذاق اڑانے والوں میں صرف سوشل میڈیا صارفین ہی نہیں بلکہ سیاستدان اور فنکار بھی شامل تھے۔ تاہم اب ٹک ٹاکر حریم شاہ بلاول کی حمایت میں میدان میں آئی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow