عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں صرف تنازعات کو ہوا دیتا ہے، وینا ملک

کراچی: اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے۔8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے۔ پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کے دن خواتین اپنے حقوق، آزادی اظہار اور برابری کے لیے ’’عورت مارچ‘‘ مناتی ہیں۔ تاہم پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں۔حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اداکارہ وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔ انہوں  نے کہا میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow