بھارتی سپریم کورٹ کا حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت سے انکار

نئی دہلی: بھارت کی سب سے بڑی عدالت بھی باحجاب طالبات کوانصاف فراہم کرنے میں ناکام ہوگئی۔بھارتی سپریم کورٹ نے حجاب پرپابندی کیخلاف کیس کی سماعت سے انکارکردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک میں تعلیمی اداروں میں حجاب پہننے پرپابندی کے خلاف مسلمان طالبات کی درخواست پرسپریم کورٹ نے کیس میں مداخلت سے انکارکردیا۔بھارتی سپریم کورٹ طالبات کی درخواست کی سماعت پرفیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ کرناٹک ہائیکورٹ کو اس کیس کی سماعت کرنے دیں۔بھارتی سپریم کورٹ نے مسلمان طالبات کے وکیل سے کہا کہ آپ درخواست کی سماعت کے لئے اصرار نہ کریں اورکرناٹک ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کو کیس کی سماعت کرنے دیں۔باحجاب طالبات کے وکیل نے سپریم کورٹ سے کیس کی سماعت کی درخواست کی تھی۔ کرناٹک کے ایک کالج کی طالبہ نے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائرکی تھی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow