انور مقصود نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین قرار دے دیا

کراچی: ملک کے معروف مصنف، مزاح نگار، ادیب، شاعر اور دانشور انور مقصود  نے اسد عمر کو بہترین اداکار اور شیخ رشید کو بہترین کامیڈین  قرار دیا ہے۔نجی ٹی وی چینل کے میزبان وسیم بادامی نے گزشتہ روز اپنے پروگرام ’’الیون آور‘‘ کی چند مختصر جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔ وسیم بادامی کے شو میں انور مقصود اور ان کے بیٹے بلال مقصود بطور مہمان شریک تھے۔ جہاں انہوں نے میزبان کے ساتھ خوب گپ شپ کی۔میزبان نے انور مقصود سے پوچھا آپ کے خیال میں پاکستان کا بہترین ڈراما نگار کون ہے؟ انور مقصود نے جواب دیا جس نے خواب دیکھا تھا ’’علامہ اقبال‘‘۔ بلال مقصود نے جواب دیا میں ڈراما نگار کے بارے میں نہیں بلکہ بہترین ہدایت کار کے بارے میں بتانا چاہوں گا اور میرے نزدیک ساحرہ کاظمی بہترین ہدایت کارہ ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow