بلوچستان میں فورسز کے کیمپوں پر حملے میں 13 دہشت گرد ہلاک، 7 فوجی شہید

اسلام آباد: سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقوں پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردوں کے حملے ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو مقابلے میں ہلاک کردیا جبکہ پاک فوج کے 7 جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے فوجی کیمپس پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں 9 دہشت گرد ہلاک اور ایک افسر سمیت سیکیورٹی فورسز کے 4 اہلکاروں نے جامِ شہادت نوش کیا۔پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ نوشکی میں دہشت گردوں نے فرنٹیئر کور (ایف سی) کے کیمپ میں داخل ہونے کی کوشش کی جس کا ’فوری جواب‘ دیا گیا۔دوسری جانب پنجگور میں فورسز پر حملے میں چار دہشت گرد مارے گئے جبکہ 3 فوجی شہید اور 4 زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز نے چار سے پانچ دہشت گردوں کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ دہشت گردوں کے رابطے بھارت اور افغانستان سے ملتے ہیں۔وزیراعلی بلوچستان عبد القدوس بزنجو نے نوشکی اور پنجگور میں ایف سی کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی ہے۔انہوں نے سیکیورٹی فورسز کو جرات دکھانے اور  دہشت گردوں کے حملے ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ  دہشت گرد بزدلانہ حملوں سے ہماری بہادر سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کرسکتے۔وزیراعلی بلوچستان نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف ہماری سیکیورٹی فورسز تاریخ رقم کر رہی ہیں، دہشت گرد یاد رکھیں ان کا مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے جو انہیں ہر محاز پر شکست سے دوچار کرے گی۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow