سینیٹ میں اسٹیٹ بینک ایکٹ ترمیمی بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور

اسلام آباد: سینیٹ میں اسٹیٹ بینک بل صرف ایک ووٹ کی اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔چیئرمین صادق سنجرانی کی زیر صدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا۔وقفہ سوالات میں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے تحریری جواب جمع کرایا کہ انٹرنیٹ نیٹ ورک ریزیڈنسی انڈیکس میں پاکستان کی رینکنگ میں 14 درجے بہتری آگئی، ایک سال میں پاکستان انڈیکس میں 111 سے 97 نمبر پر آ گیا، پاکستان موبائل نرخوں میں 65 ویں، سرگرم موبائل سبسکرائیبرز میں 9 ویں اور نئی ٹیکنالوجیز اختیار کرنے میں 68 ویں نمبر پر ہے۔وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فراز نےنیشنل میٹرولوجی انسٹی ٹیوٹ آف پاکستان کے قیام کیلئے قانون وضع کرنے کا بل پیش کیا جو متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔اگلا ایجنڈا اسٹیٹ بنک آف پاکستان ترمیمی بل تھا لیکن اپوزیشن کی اکثریت اور حکومتی اراکین کی تعداد کم ہونے کی وجہ سے وزیر خزانہ نے بل پیش نہیں کیا جس پر اپوزیشن نے سخت احتجاج کرتے ہوئے بل پیش کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ ووٹنگ میں اسے مسترد کیا جاسکے لیکن حکومت نے بل پیش نہیں کیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow