اسلام آباد: حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 95پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے۔ حکومت کی جانب سے عوام پر پیٹرول بم گرانے کے بعد اب گھریلو صارفین کیلئے بجلی مزید 95 پیسے مہنگی کرنے کی تیاریاں کی جارہی ہیں، وفاقی حکومت کی درخواست پر نیپرا میں سماعت جاری ہے، جس میں حکومت نے بنیادی ٹیرف میں 95 پیسے فی یونٹ تک اضافے کی درخواست کی ہے۔حکومت کی جانب سے دی گئی درخواست میں تمام سلیبز کیلئے فی یونٹ بجلی 8 پیسے سے95 پیسے تک مہنگی کرنے تجویز گئی ہے، درخواست میں 100یونٹ کے استعمال تک فی یونٹ 8 پیسے، 101 سے 200 یونٹ تک استعمال پر فی یونٹ 18 پیسے، 201 سے 300 یونٹ کے استعمال پر فی یونٹ 48 پیسے اور 301 سے 700 یونٹ تک کے استعمال پر فی یونٹ 95 پیسے اضافے کی تجویز دی گئی ہے، بنیادی ٹیرف میں اضافے سے سالانہ 20 ارب روپے کی سبسڈی ختم کی جائے گی۔
Latest Posts
حریت رہنما یاسین ملک کوجھوٹے الزامات پرآج سزا سنائی جائے گیلاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع نہ کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک لاکھ روپے جرمانہلانگ مارچ کے پیش نظر پنجاب میں موبائل فون سروس بند کرنے کا فیصلہدیابین کی ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ میں سالوں بعد دوبارہ واپسیٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ، 18 طلبا سمیت 20 افراد ہلاک