بہاولپور صوبہ میں سیاسی اڑیل گھوڑے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔قاری مونس بلوچ

بہاولپور: وزیراعظم نئے پاکستان کے خواب اور ارادوں کو پورا کرنے کی خاطر بہاولپور صوبہ سمیت نئے صوبے ڈویژن اضلاع اور تحصیلوں کی تشکیل کو یقینی بنایا جائے۔صوبہ قراردادوں کو سبوتاژ کرنے والے تختِ اسلام آباد کی نوکری پکی کرنے کے لئے سازوں کے بغیر صوبہ جنونی پنجاب کا راگ آلاپ رہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور شعبہ خواتین سمیت مقامی صوبائی اور مرکزی رہنماؤں مخدوم غلام مجتبیٰ بخاری سید مظہر حسین بخاری ایڈووکیٹ ارشاد احمد شاد راؤ جاوید عثمانی مسز شمیم عباسی زنیرا بلوچ سائرہ سعید شمائلہ جی جان مس سعدیہ چوہان فاطمۃ الزہرہ اور دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا۔انہوں نے کہا 1970 سے لے کر جنوری 2022 تک پنجاب اسمبلی کی قرارداد سمیت صوبہ بحالی کے لئے ہزاروں قراردادیں منظور ہوچکی ہیں لیکن سیاسی اڑیل گھوڑے رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔قاری مونس بلوچ نے کہا متحدہ تحریک بحالی صوبہ بہاولپور کے عہدیدار کارکن اور عوام حکومت اور مقامی نمائندوں کو احساح دلانے کے لئے ماہ مارچ میں تنظیمی مارچ کے لئے آگے بڑھنے کے لئے آل پارٹیز سے مشاورت اور رابطے جاری ہیں۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

عالمی برادری طالبان پر دباؤ ڈالنے کے نئے طریقے تلاش کرے، اقوام متحدہ

دوحہ: اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے طالبان حکومت کو تنقید ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow