کورونا سے متاثرہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں بہتری

ممبئی: کورونا وائرس کا شکار ہونے والی بھارت کی لیجنڈری گلوکارہ لتا منکیشکر کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔انڈیا ٹو ڈے کی رپورٹ کے مطابق لتا منگیشکر کورونا کے باعث تاحال انتہائی نگہداشت وارڈ میں داخل ہیں تاہم اہل خانہ اور دوستوں کا کہنا ہے کہ ان کی طبیعت میں بہتری آ رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر صمدانی کی ٹیم لتا منگیشکر کی بہتر دیکھ بھال کر رہی ہے، ہم ان کی صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں اور امید کرتے ہیں کہ وہ جلد گھر آ جائیں گی۔گلوکارہ کے اہل خانہ نے یہ بھی درخواست کی کہ لتا منگیشکر کی صحت سے متعلق جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں۔خیال رہے کہ لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کو رواں کی 8 تاریخ کو کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد ممبئی کے بریچ کینڈی اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی حالت کے پیشِ نظر گلوکارہ کو انتہائی نگہداشت وارڈ منتقل کیا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

بہاولنگر میں پیش آنے والے افسوسناک واقعے کی مشترکہ شفاف انکوائری ہوگی، آئی ایس پی آر

 راولپنڈی: پنجاب کے شہر بہاولنگر کے تھانے میں پیش آنے والے واقعے پر ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow