روس کے حق میں بیان نے جرمنی نیوی کے چیف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کردیا

برلن :  روس کے حق میں اور یوکرین کی مخالفت میں بیان نے جرمنی نیوی کے چیف کو استعفیٰ دینے پر مجبور کر دیا۔ خبررساں ویب سائٹ العربیہ کے مطابق جرمن بحریہ کے چیف لیٖٹیننٹ جنرل کی اچم شونباچ نے بھارت میں پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ کریمیا روس میں چلا گیا ہے اور کبھی واپس نہیں آئے گا،روسی صدر احترام چاہتے ہیں اور وہ اس کے مستحق ہیں ۔ جرمنی اور بھارت کو چین سے نمٹنے کیلئے روس کی ضرورت ہے ، آئندہ سالوں میں یورپی براعظم پر جنگ مسلط کی جا سکتی ہے ۔اس بیان کے بعد کائی اچم شونباچ کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی جبکہ جرمن بحریہ کے چیف نے گزشتہ روز اپنا استعفیٰ حکام کو پیش کر دیا۔واضح رہے کہ سال 2014 میں ایک ریفرنڈم کے ذریعے کریمیا کے عوام نے روس میں شمولیت کا ووٹ دیا تھا ، کریمیا کے 96.77 جبکہ سیوا ستوپول کے 95.6 فیصد عوام نے روس میں شمولیت کا ووٹ دیا تھا جس کے بعد روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کریمیا کا مسئلہ ہمیشہ ہمیشہ کیلئے حل ہونے کا اعلان کیا تھا ۔تاہم اس ریفرنڈم کے باوجود یوکرین اور اس کے حامی ممالک کریمیا کو یوکرین کا اٹوٹ انگ گردانتے ہیں ۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

پرویز الہٰی کی چار پسلیاں ٹوٹ گئیں، میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

 راولپنڈی: پرویز الہٰی کے اڈیالہ جیل میں گرنے سے زخمی ہونے کی تفصیلی میڈیکل ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow