ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی

اسلام آبا:  ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک پیر کو حلف اٹھائیں گی، چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔تفصیلات کے مطابق ملکی تاریخ میں سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج جسٹس عائشہ ملک کی حلف برادری تقریب سپریم کورٹ بلڈنگ کے ہال میں صبح نو بجے ہوگی ، چیف جسٹس گلزاراحمدجسٹس عائشہ ملک سے عہدے کا حلف لیں گے۔تقریب میں سپریم کورٹ کے تمام جج صاحبان شرکت کریں گے ، اس سلسلے میں اٹارنی جنرل،ایڈیشنل اٹارنی جنرل،ایڈووکیٹ جنرل ، صدرسپریم کورٹ بار،وی سی پاکستان بار،سینئروکلا کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی منظوری سے وزارت قانون نے جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ کی پہلی خاتون جج تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کے ان کیمرہ اجلاس میں جسٹس عائشہ ملک کی سپریم کورٹ میں تعیناتی کی منظوری دی گئی تھی۔پارلیمانی کمیٹی کے ججز تقرری کے اجلاس کی صدارت فاروق ایچ نائیک نے کی تھی، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس عائشہ ملک کی تعیناتی کی سفارش کی تھی، جسے کمیٹی نے منظور کر لیا تھا۔

About akhtarsahu

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

*

x

Check Also

لاہور ہائیکورٹ میں جواب جمع نہ کروانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو ایک لاکھ روپے جرمانہ

لاہور: لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس امیر بھٹی نے جواب جمع نہ ...

Powered by Dragonballsuper Youtube Download animeshow